لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان LGAdvisor Farooq Khan Visits Bandipora نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موسم سرما کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی وفود سے بھی بات چیت کی۔
مشیر نے ضلع میں موسم سرما کی تیاریوں Winter Preparations in Bandipora کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ DC Bandipora نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور سردیوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع میں تیاریوں کے بارے میں مختصر خاکہ پیش کیا۔
مشیر کو بتایا گیا کہ ’’مطلوبہ راشن پہلے ہی وادی گریز پہنچا دیا گیا ہے اور مستحقین کو پیشگی راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔‘‘
افسران نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان Disaster Management Planپہلے ہی وضع کیا جا چکا ہے اور خراب موسمی حالات کی صورت میں اس پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے مشیر کو بتایا کہ ضلع سمیت سب ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جو برف باری کے دوران شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔