آبی ذخائر کے لئے مشہور جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورا میں اب آبی ذخائر کم ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں ایشیا کی مشہور جھیل 'ولر جھیل' بھی ہے جو اپنی وسعت اور شفاف پانی کے لیے دنیا بھر میں الگ حیثیت رکھتی تھی لیکن ان دنوں اپنی قسمت کا رونا رو رہی ہے۔
یہ جھیل لوگوں کی خودغرضی اور سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہو گئی ہے۔ قصبہ بانڈی پورا اور اس کے ملحقہ جات علاقوں سے نکلنے والا کوڑا کرکٹ لوگ اس جھیل میں پھینک دیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ضلع کی میونسپل کمیٹی نے بھی اس جھیل کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ہے۔