بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بانیاری علاقہ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی سے وابستہ درجنوں کارکنوں نے حصہ لیا۔ اجلاس میں عام لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔AAP Meeting in Bandipora
ریلی میں عام آدمی پارٹی کے شمالی کشمیر کے کنونر عاشق ڈار کی سربراہی میں منعقد ہوئی اور ان کے ہمراہ ضلع بانڈی پورہ کے صدر غلام محمد بھی موجود تھے۔ریلی میں اپنے خطاب میں کئی پارٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس علاقے میں یہاں متعدد سیاسی جماعتوں نے اب تک ووٹ بٹورے ہیں تاہم اس علاقے کو بنیادی سہولیات سے ہمیشہ محروم رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آج بھی بجلی پانی سڑک اورپُل جیسے بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔