بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے باپورہ علاقے میں غلطی سے ایک جوان کی سروس رائفل گرنے اور ہھر اسے حادثاتی طور پر چلنے سے اس کے ساتھی فوجی جوان کی موت ہو گئی، جب کہ ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے ابھی تک مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ تاہم پولیس بیان کے مطابق فوجی اہلکار کو حراست میں لیا گیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، جب کہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوجی اہلکار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایک واقعہ حادثاتی طور پر اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی اہلکار کی سروس رائفل سے اچانک گولی چل پڑی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ ایک دوسرا فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ جس فوجی نوجوان کی رائفل سے گولی چلی ہے اسے حراست میں لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔