اردو

urdu

ETV Bharat / state

Market Checking Drive: مختلف علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی - کوکرناگ میں مارکٹ چیکنگ کا انعقاد

جموں و کشمیر کے مختلف بازاروں میں ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ Profiteering And Black Marketing کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ مہم Market Checking Drive چلائی گئی۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔

Market Checking Drive: مارکیٹ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی
Market Checking Drive: مارکیٹ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی

By

Published : May 4, 2022, 5:48 PM IST

پانپور کے بازاروں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی Market Checking In Pampore

pulwama

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے بازاروں میں منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے ایس ایس پی اونتی پورہ، اے ڈی سی اونتی پورہ و دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگکی تاکہ تمام ضروری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ مہم بازاروں میں ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے چلائی گئی۔

مہم کے دوران درجنوں دکانداروں کا چالان کر کے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے تمام کاروباری اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کے معیار کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ضروری اشیاء حکومت کے منظور شدہ نرخوں پر فروخت ہوں۔ انہوں نے مارکیٹ چیکنگ ٹیموں سے کہا کہ وہ اس مہم کو جاری رکھیں۔

کوکرناگ میں مارکٹ چیکنگ Market Checking At Kokernag

kokernag

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں محکمہ مال، مونسپل کمیٹی اور پولیس کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی کوکرناگ کے صدر پرینس شیخ نے بتایا کہ مختلف محکموں کی جانب سے مارکٹ چیکنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں سے بھی انہیں شکایتیں موصول ہورہی تھی کہ کوکر ناگ میں گراں فروشی عروج پر ہے، شکایت میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تجارت سے منسلک کئی دکاندار ناجائز داموں پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں، جن پر روک لگانے کے لئے انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھائے۔

انہوں نے بتایا کہ کوکرناگ کے ماحول کو بچانے کے لئے مختلف دکانداروں سے پالیتھین بھی ضبط کرکے ضائع کیا گیا۔ کئی دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ کوکرناگ کو پالیتھین فری بنایا جائے، تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بانڈی پورہ میں بھی مارکیٹ چیکنگ Market Checking in Sumbal

bandipora

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں سب ضلع انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کئی دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ایکسپائر اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بانڈی پورہ کے تحصیلدار سمبل، متعلقہ پولیس اور لیگل میٹرالجی محکمہ کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم نے سمبل مارکیٹ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال مارکیٹ چیکنگ کے دوران منافع خوروں کے خلاف کارروائی

ٹیم نے سمبل کالونی اور مین بازار سمبل میں چیکنگ کیا۔ اس دوران افسران نے کئی دکانداروں سے ایکسپائر اشیاء ضبط کر کے انہیں موقع پر ہی ضائع کر دیا۔ اس کے علاوہ گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ اس دوران تحصیلدار سمبل نے بتایا کہ مستقبل میں بھی غیر معیاری غذائی اجناس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دکانداروں سے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیے گئے نرخوں کے حساب سے ہی اشیاء فروخت کرنے کی اپیل کی۔Market Checking Drive

ABOUT THE AUTHOR

...view details