اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: مقامی مسائل اور ترقیاتی کاموں سے متعلق انتظامیہ کا اجلاس - اردو نیوز بانڈی پورہ

اس میٹنگ میں ضلع سطح کے تمام افسران کی موجودگی میں دیہات و مضافات سے آئے ہوئے نمائندوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔ متعلقہ افسران نے ان مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترقیاتی کاموں سے متعلق انتظامیہ نے اجلاس منعقد کیا
ترقیاتی کاموں سے متعلق انتظامیہ نے اجلاس منعقد کیا

By

Published : Oct 16, 2021, 6:30 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام بلاک میں ہفتے کے روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا اور عوام کے مسائل کو سننا تھا-

ترقیاتی کاموں سے متعلق انتظامیہ نے اجلاس منعقد کیا

یہ تقریب نوگام سوناواری کے ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کا اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عسکریت پسند اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود جن میں پنچایت ارکان اور سماجی کارکنان شامل تھے، نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں سے متعلق مطالبات رکھے۔ اس دوران ان پر افسران کے ساتھ گفت و شنید بھی ہوئی۔

اس موقع پر ضلع سطح کے تمام افسران کی موجودگی میں دیہات و مضافات سے آئے ہوئے نمائندوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور ان مطالبات کو پورا کرنے کے لئے افسران نے یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جن کے ازالے کے لئے بھی ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے یقین دہانی کرائی۔

سب ضلع مجسٹریٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details