اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bear Attack in Bandipora: بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملہ میں معمر شخص کی موت - ریچھ کے حملے میں60سالہ بزرگ شہری ہلاک

ضلع بانڈی پورہ میں ریچھ نے 60 سالہ بزرگ شہری پر اچانک حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا۔Bandipora Bear Attack

Bear Attack in Bandipora: بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملہ میں 60سالہ شخص کی موت
Bear Attack in Bandipora: بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملہ میں 60سالہ شخص کی موت

By

Published : Jul 15, 2022, 9:18 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ہاپت ناڑ، پیٹھ کوٹ کوئل مقام علاقے میں ریچھ کے حملے میں60سالہ بزرگ شہری ہلاک ہوگیا۔ 60 Year old Man killed in Bear Attackریچھ کے حملے میں فوت ہوئے شہری کی شناخت ہاپت ناڑ گاؤں کے60سالہ محمد شفیع پلال کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ریچھ نے اچانک حملہ کرکے محمد شفیع کو ابدی نیندسلا دیا۔

بزرگ شہری کی لاش کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ضروری طبی وقانونی لوازمات کی مکمل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے اس کے رشتہ داروں کے سپرد کر دیا گیا۔ Man killed in bear Attack in Bandiporaقابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے طول و ارض میں رواں برس جنگلی جانوروں کے حملوں میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی جانب سے بڑھتے انسانی حملوں سے عوام خوفزدہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں آدم خور تیندوے نے تین کمسن بچوں پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کر دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے کئی دنوں تک کوششیں جاری رکھنے کے بعد بالآخر انہوں نے آدم خور تیندوے کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ Human Wildlife Conflict in Kashmir ادھر، چند ہفتے قبل جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ریچھ نے ٹہاب اور اس کے ملحقہ دیہات میں قریب چھ افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا، وائلڈ لائف کی جانب سے پنجرے نصب کیے جانے کے باوجود ریچھ کو ابھی تک پکڑنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details