اردو

urdu

ETV Bharat / state

واٹر پلانٹ ہنوز ناکارہ - Kashmir

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سودنارہ، سمبل علاقے میں چار برس قبل ’’واٹر سپلائی پلانٹ‘‘ تعمیر کیا گیا، تاہم آج تک اسے شروع ہی نہیں کیا گیا۔

چار سال قبل تعمیر کیا گیا واٹر پلانٹ ہنوز ناکارہ

By

Published : May 20, 2019, 5:30 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی پلانٹ مکمل طور پر تیار ہے لیکن اس کے باوجود اسے شروع نہیں کیا جا رہا ہے۔

ادھر علاقے میں لوگوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ’’اگر اسے شروع کیا جاتا لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے جو مشکلات ہیں ان کا ازالہ ہو جاتا۔‘‘

چار سال قبل تعمیر کیا گیا واٹر پلانٹ ہنوز ناکارہ

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار اعلیٰ حکام سے بات کی کہ ’’اگر تعمیر کا کام چار سال قبل مکمل ہو چکا ہے پھر اس پلانٹ کو چالو کرنے میں اس قدر لیت و لعل کا کیا فائدہ ہے۔‘‘

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام دو دن، ایک ہفتے کا بتا کر اب تک چار سال میں اسے چالو نہیں کر پائےْ

اس حوالے سے مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر پلانٹ کو فوراً شروع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details