اگر چہ مقامی لوگوں کے علاوہ فوج اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تاہم آگ نے تین مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
بانڈی پورہ: آتشزدگی میں تین مکان خاکستر - سارا سامان بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سنیچر کی شب آتشزدگی کے واقعے میں تین مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
آتشزدگی
مکان مالکان کا کہنا ہے کہ 'اس آتشزدگی میں ان کے گھر کی لاکھوں روپے کی چیز جل کر خاکستر ہو گئی۔'
بتایا جاتا ہے کہ آگ گیس خارج ہونے سے لگی تھی۔ ضلع انتظامیہ نے متاثرہ کنبوں میں دس دس ہزار روپے اور کمبل بھی تقسیم کیے۔