اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں نوجوان نے مبینہ طور خودکشی کی - مزید تفتیش

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتے کے روز ایک 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور زہریلی شئی کھا کر خودکشی کرلی۔

بانڈی پورہ میں نوجوان نے مبینہ طور خودکشی کی
بانڈی پورہ میں نوجوان نے مبینہ طور خودکشی کی

By

Published : Jun 26, 2021, 3:50 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے بازی پورہ، اجس علاقے میں 28سالہ نوجوان نے اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور زہریلی شئی کھا کر اپنا کام تمام کر دیا۔

لواحقین کے مطابق نوجوان کو علاج کے لئے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا تاہم وہاں اسکی موت واقع ہو گئی۔

نوجوان کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی وجہ کا فوری طور پتہ نہ چل سکتا تاہم پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: 17 سالہ نوجوان نے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے طول و ارض میں گزشتہ ہفتوں کئی افراد خصوصا نوجوانوں کی جانب سے خودکشی انجام دیے جانے پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details