ڈوڈہ:خطہ چناب سے تعلق رکھنے والی 24 کرکٹ ٹیموں کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے ڈی آئی جی ڈاکٹر سنیل گپتا، ڈی سی ڈوڈہ سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ سے قبل حصہ لینے والی سبھی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی وہیں افتتاحی تقریب کو رنگین بنانے کے لیے ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ Cricket Tournament in Sports Stadium Doda
افتتاحی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی کرکٹ شائقین کی خاصی تعداد نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی - ڈی کے آر رینج - نے شرکاء کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دہلی اور ڈوڈہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک نمائشی میچ کا بھی اہتمام جس میں دہلی ڈیوائن گرلز کرکٹ ٹیم نے حریف ٹیم کو دو رنوں سے شکست دی۔