شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے وادی گریز میں پیر اور منہ کی بیماری (ایف ایم ڈی) نے مویشیوں کو متاثر کیا ہے۔ متعلقہ محکمہ اس مہلک بیماری کو روکنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ اس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
ای ٹی وی بھارت کے پاس دستیاب تفصیلات سے انکشاف ہوا ہے کہ بانڈی پورہ ضلع میں مویشیوں کے درمیان تقریباً 9520 ایف ایم ڈی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے اب تک 651 کی بازیافت ہوچکی ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 25079 مویشیوں کو بیماری سے بچاؤ کے لیے قطرے پلائے گئے ہیں جب کہ 22 جانور اس مرض کے سبب فوت ہوگئے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ابھی تک بیشتر معاملات تحصیل گریز میں رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں ہم نے اپنی چار ٹیمیں پہلے ہی بھجوا دی ہیں اور وہ مویشیوں میں بیماری کو روکنے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے معاملے کی تصدیق آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی تھی جو 15 روز قبل بیماریوں کی تفتیشی لیبارٹری نوشہرہ سرینگر میں کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جنہوں نے وادی گریز کے دور دراز علاقوں میں لائیو اسٹاک کے درمیان ویکسینیشن شروع کردی ہے۔