اردو

urdu

بانڈی پورہ میں 20 سالہ لڑکی کی کورونا وائرس سے موت

مذکورہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے کچھ زہریلی شے کھالی تھی جس کے بعد اسے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اتوار کے روز وہ فوت ہوگئی-

By

Published : Sep 14, 2020, 2:12 PM IST

Published : Sep 14, 2020, 2:12 PM IST

بانڈی پورہ میں 20 سالہ لڑکی کی کورونا وائرس سے موت
بانڈی پورہ میں 20 سالہ لڑکی کی کورونا وائرس سے موت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں ایک 20 سالہ لڑکی کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے- شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سرائے ڈانگرپورہ شادی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ لڑکی کورونا وائرس کا شکار تھی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی-

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے کچھ زہریلی شے کھالی تھی جس کے بعد اسے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اتوار کے روز وہ فوت ہوگئی-
عہدیدار نے مزید بتایا کہ ضلع کے سرائے ڈانگرپورہ سوناواری علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 6 ستمبر کو سکیمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جب اس نے گھر میں کوئی زہریلی چیز کھالی تھی- ہسپتال میں لڑکی کا کورونا وائرس کا جانچ کیا گیا تھا جس میں وہ مثبت پائی گئی تھیں- بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details