اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bandipora PMAY Scheme ارن، بانڈی پورہ میں PMAYاسکیم کے تحت درجن مکان تعمیر - بانڈی پورہ پی ایم اے وائی اسکیم

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع کے گبھ پتھری علاقے میں PMAY کے تحت تعمیر کئے گئے رہائشی مکانات پر تاثرات بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جلد ہی مزید مکانات تعمیر کرکے غریب کنبوں کے ’’پکے مکانوں میں زندگی بسر کرنے کا خواب‘‘ شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔ DC Bandipora on PMAY Scheme

ارن، بانڈی پورہ میں PMAYاسکیم کے تحت درجن مکان تعمیر
ارن، بانڈی پورہ میں PMAYاسکیم کے تحت درجن مکان تعمیر

By

Published : May 30, 2023, 6:01 PM IST

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ گھب پتھری میں درجن بھر کے قریب رہائشی مکانات پردھان منتری آواس یوجنا PMAY کے تحت تعمیر کیے گئے ہیں۔ ارن، درد پورہ کا یہ علاقہ قدرتی حسن سے مالا مال تو ہے لیکن بے حد پسماندہ بھی۔ یہاں آج سے چند برس قبل تک کئی ایک گھرانے ایسے تھے جو صدیوں پرانے طرز پر کچے مکانوں، عارضی ڈھانچو یا کٹھاروں میں زندگی بسر کرنے کے لئے مجبور تھے۔ جن کے لئے پکا مکان تعمیر کرنے کے بارے میں سوچنا بھی ایک خواب جیسا ہی تھا، تاہم PMAY اسکیم کے زمرے میں آنے کے بعد اس علاقے کے ایسے ایک درجن گھرانے پکے مکان میں رہنے اور اپنی زندگی گزر بسر کرنے کے قابل ہو چکے ہیں۔

گھب پتھری علاقہ 40 کنبوں پر مشتمل ہے جن میں سے 12 مکان اسی اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت پکے مکانوں میں زندگی گزر بسر کرنے کے لائق ہونے سے درجنوں افراد کے چہروں پر ظاہر مسکراٹ اُن کے خوابوں کی تعبیر کو بیاں کرتی ہے۔ یہ افراد حکومت خاص کر ضلع انتظامیہ کی ستائش کر رہے ہیں جن کی کاوشوں کے بدولت وہ بھی پکے مکانات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر، بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے گھب پتھری میں اس اسکیم کے تحت ایک درجن کے قریب تعمیر کئے گئے مکانات کو ایک خوبصورت اور حوصلہ مند اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے بلاک ارن سمیت ضلع بھر میں اس اسکیم کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں سینکڑوں مزید مستحق کنبے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر لاکر پکے مکانوں میں رہنے کے قابل ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:PMAY scheme: پردھان منتری آواس یوجنا میں رشوت خوری کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details