اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم آسام میں سی اے اے نافذ کریں گے: ریاستی بی جے پی صدر - اسمبلی انتخابات 27 مارچ سے شروع

آسام اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی بی جے پی صدر رنجیت کمار داس نے کہا کہ پارٹی جلد ہی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کرے گی۔

We will implement CAA in Assam: State BJP President
ہم آسام میں سی اے اے نافظ کریں گے: ریاستی بی جے پی صدر

By

Published : Mar 22, 2021, 10:51 AM IST

رنجیت داس نے کہا کہ آسام میں انتخابی مہم زوروں پر ہے لیکن بی جے پی کے اعلی رہنما سی اے اے کے معاملے سے دوری اختیار کر رہے ہیں کیوں کہ پارلیمنٹ سے اس قانون کی منظوری کے بعد آسام میں اس کے خلاف بہت سارے مظاہرے ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ میں بل پاس کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر ہم آسام میں دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے تو ہم سی اے اے نافذ کریں گے۔

ویڈیو

یہاں تک کہ انتخابی وقت کے دوران بھی اس مسئلے پر واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی کے وعدوں کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آسام میں سی اے اے نافذ نہیں ہونے دیں گے تو رنجیت داس نے کہا کہ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ راہل گاندھی کو سی اے اے کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ یہاں تک کہ ہمارے بوتھ لیول کے کارکنان ان سے زیادہ سی اے اے کے بارے میں جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ آسام کی 126 نشستوں کے لئے اسمبلی انتخابات 27 مارچ سے شروع ہونے والے تین مراحل میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details