برہم پور: اوڈیشہ کے برہم پور شہر میں آوارہ کتوں کا خوف دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ دو خواتین اور ایک بچی برہم پور شہر میں اسکوٹی سے جارہے تھے تبھی آوارہ کتوں کا گروہ بھونکتے ہوئے ان کا پیچھا کرنے لگا۔ دونوں خواتین آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خوفزدہ تھیں، تبھی خاتون نے دیکھا نہیں کہ سڑک کے کنارے ایک کار کھڑی ہے اس نے کار کو ٹکر ماردی۔ جس کے بعد دونوں خواتین اور بچہ سڑک پر جاگرے۔ جب یہ کار سے ٹکرا کر گرے اسی وقت ایک کتے کو موٹر سائیکل کے نیچے سے آتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس حادثے میں تینوں کو متعدد چوٹیں آئیں۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ متاثرین کی شناخت سپریہ سمیتا کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پیر کی صبح برہم پور شہر کے گاندھی نگر علاقے کی دو بہنیں نیلاگکیشور مندر جا رہی تھیں۔ اسی وقت اسکوٹی سوار دونوں بہنوں کا آوارہ کتوں نے پیچھا کیا۔ انہوں نے خوف کے مارے کتوں کو بھگانے کی کوشش کی اور ناکام رہے۔ اسی دوران دہشت کی وجہ سے اس نے موٹر سائیکل کار سے ٹکرا دیا۔