آسام میں ایک دردناک جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کریم گنج ضلع کے نیلم بازار میں چھ افراد نے دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ۔
اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک کرائے کی کار میں سلچر میڈیکل کالج سے واپس تریپورہ جارہی تھیں۔ وہ یہاں سلچر میڈیکل کالج آئی تھیں کیوںکہ ان کی والدہ وہاں داخل تھیں۔ ایک بجے کے قریب ڈرائیور نے سڑک کے وسط میں غلط راستے کا رخ اختیار کیا اور اس نے دیگر پانچ افراد کے ساتھ نیلم بازار کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں مذکورہ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔