اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: برہم پُتر ندی میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرائیں، متعدد مسافر لاپتہ - برہمپُتر ندی میں کشتیوں کی ٹکر

برہمپُتر ندی میں دو مشین بوٹس آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان بوٹس پر 100 سے زیادہ افراد سوار تھے۔

کشتیاں آپس میں ٹکرائیں
کشتیاں آپس میں ٹکرائیں

By

Published : Sep 8, 2021, 7:06 PM IST

ریاست آسام میں برہمپُتر ندی میں دو مشین بوٹس ٹکراگئیں جس کے سبب اس میں سوار کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماجولی سے جورہاٹ کے نیماتی گھاٹ جارہی ایک کشتی نیماتی گھاٹ سے ماجولی آنے والی دوسری کشتی سے ٹکرا گئی۔

آسام: برہم پُتر ندی میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرائیں، متعدد مسافر لاپتہ

فی الحال 20 افراد کو بچایا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

کشتیاں آپس میں ٹکرائیں

دریا کے کنارے موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں مشین بوٹس مردوں، خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد مسافروں کو لے جارہی تھیں۔ مشین بوٹس میں مسافروں کے علاوہ کچھ فور وہیلر اور ٹو وہیلر سواریاں تھیں۔

اِن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ حکام کے پاس لاپتہ مسافروں کے بارے میں کوئی ڈاٹا نہیں ہے۔ انہوں نے صرف اتنا کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انہوں نے دریا میں گرنے والے لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details