جشنو دیو ورما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تریپورہ کے ثقافتی ورثے اور شان کو داغدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جھوٹی خبریں اور ویڈیوز کے ذریعہ سیاست کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت اس طرح کے پروپگنڈے کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے ذریعہ تریپورہ کو ملک میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت ایسی کسی حرکت کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ نائب وزیراعلیٰ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں کبھی بھی کوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے جب کہ یہاں لوگ پُرامن طریقے سے مل جل کر رہتے ہیں جو ہماری شان کو ظاہر کرتا ہے۔