اردو

urdu

ETV Bharat / state

تریپورہ میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے 90 سے زائد کیسز درج - ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 90 سے زائد کیسز

تریپورہ میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے 90 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صحت کے عہدیداروں نے اسے تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔

تریپورہ میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 90 سے زائد کیسز درج
تریپورہ میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 90 سے زائد کیسز درج

By

Published : Jul 10, 2021, 1:46 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تریپورہ میں بھی اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ شمال مشرقی بھارت کی اس ریاست میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے 90 سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ تریپورہ نے جینوم تسلسل (genome sequencing)کے لئے 151 آر ٹی پی سی آر نمونے مغربی بنگال بھیجے تھے۔ ان میں سے 90 سے زائد نمونوں میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تشویش کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرمیں ڈیلٹا پلس ویرئنٹ کے پیش نظر دوبارہ پابندیاں

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی کیس نہیں: سی ایم او

محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے مطابق ڈیلٹا پلس ویریئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہاں تک کہ ویکسینیشن کے بعد بھی یہ قوت مدافعت کو کم کرتا ہے۔ اس کے پیشِ نظر کووڈ انفیکشن کی شناخت اور علاج بہت اہم ہوجاتا ہے۔ وہیں اس سلسلے میں صحت کے عہدیداروں نے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کو تشویش کا باعث قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details