اردو

urdu

ETV Bharat / state

تریپورہ کے گورنرکا 30 فیصد کم تنخواہ لینے کا فیصلہ - Governor of Tripura ramesh bais

ریاست تریپورہ کے گورنر رمیش بیس نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں تعاون دینے کےلئے آئندہ ایک برس تک 30 فیصد کم تنخواہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کووڈ-19
کووڈ-19

By

Published : Jun 30, 2020, 7:11 PM IST

اس سے پہلے ریاستی حکومت نے کورونا کی وبا کے بعد حل نکالنے کے اقدامات کی ایک فہرست کے علاوہ وزرا اور ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

راج بھون کی جانب سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق بیس اپریل سے شروع مالی سال میں 30 فیصد کم تنخواہ لیں گے۔

اس کے علاوہ ،راج بھون کے خرچ پر بھی پابندی لگائی جائےگی اور مالی سال 21-2020 میں کوئی بڑا کام نہیں ہوگا،سوائے ان کاموں کے ،جو پہلے سے ہی چل رہے ہیں ۔

اسی وقت،ایمرجنسی والے رکھ رکھاؤ کے کاموں کو چھوڑ کر کوئی بڑا نیا کام نہیں ہوگا اور دیگر پروگراموں پر خرچ بھی کم کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details