ریاست تریپورہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 86 ویں بٹالین کے مزید 24 جوانوں کے مہلک کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ریاست میں اس وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔
ریاست کے وزیراعلی بپلب کمار دیو نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسز صفر سے بڑھ کر 86 ہو گئے ہیں اور یہ تمام کیسز بی ایس ایف کی 138 ویں اور 86 ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔'