اردو

urdu

ETV Bharat / state

الفا کے سرکردہ رہنما درشتی راجخواہ کی خودسپردگی - عسکریت پسند گروپ الفا (آزاد)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند گروپ الفا (آزاد) کے دوسرے کمانڈر درشتی راجخواہ نے میگھالیہ میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

الفا (I) کے سرکردہ رہنما درشتی راجخواہ کی خودسپردگی
الفا (I) کے سرکردہ رہنما درشتی راجخواہ کی خودسپردگی

By

Published : Nov 12, 2020, 7:53 AM IST

میگھالیہ میں بدھ کے روز عسکریت پسند گروپ الفا (آزاد) کے دوسرے کمانڈر درشتی راجخواہ نے خودسپردگی کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند گروپ الفا (آزاد) کے دوسرے کمانڈر درشتی راجخواہ نے میگھالیہ میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ راجخوہ اس وقت آرمی انٹیلیجنس کی تحویل میں ہے اور انہیں آسام لایا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ درشتی راجخواہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (انڈیپینڈنٹ) کے نام نہاد 'کمانڈر ان چیف' نامی پردیش باروہ کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجخوہ کچھ عرصہ قبل بنگلہ دیش میں مقیم تھا اور کچھ ہفتہ قبل میگھالیہ آیا تھا۔

ایک سینئر سکیورٹی ماہر نے بتایا کہ عسکریت پسند گروہ کے لیے اس کا ہتھیار ڈالنا ایک بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ الفا (I) آسام کی آزاد ریاست کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ 1990 میں حکومت نے اس تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details