اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلاب سے جنگلی جانورں کی حفاظت کا منصوبہ

ریاست آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک میں سیلاب سے جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لیے اونچے مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جہاں وہ سیلاب کے وقت پناہ لے سکیں گے۔

to save animals from floods, qazi ranga national park will be a high point
سیلاب سے جنگلی حیات کو بچانے کے لیے قاضی رنگا پارک میں بنیں گے بلند مقام

By

Published : Apr 24, 2020, 11:47 PM IST

مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ 'جانوروں کو سیلاب کے پانی سے بچانے کے لیے نیشنل پارک کے اندر بلند مقامات کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ بھاری گاڑیوں کی زد میں آنے سے جنگلی جانوروں کے مرنے کے واقعات کو روکنے کے لیے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے مناسب اشارے لگانے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔'

سیلاب سے جنگلی حیات کو بچانے کے لیے قاضی رنگا پارک میں بنیں گے بلند مقام

اس میٹنگ میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے ریاستی وزیر بابل سپریو اور آسام کے وزیر جنگلات کے ساتھ ہی مرکز اور ریاست کی وزارتوں اور محکمہ جنگلات کے کئی سینئر افسران شامل تھے۔

کل 430 مربع کلو میٹر پر محیج نیشنل پارک سے برہمپتر ندی ہو کر گزرتی ہے۔ مانسون کے وقت ہر برس اس میں سیلاب آتا ہے جس سے یہاں رہنے والے جانوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details