اردو

urdu

آسام میں سوائن فلو کی وجہ سے پِگ فارمننگ بری طرح متاثر

By

Published : Apr 18, 2020, 10:49 AM IST

آسام میں سوائن فلو (بخار) کی وجہ سے پگ فارمننگ انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچا ہے، اب تک اس بخار کی وجہ سے 700 سور ہلاک ہوچکے ہیں۔

پگ فارممگ
پگ فارممگ

ریاست آسام کے ضلع سیواساگر میں سور پالنے والے لوگ ان دنوں سوائن فلو کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس بخار کی وجہ سے اب تک 700 سور مر گئے ہیں۔

سور میں سوائن بخار پھیلنے کہ وجہ سے علاقے کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے، اور بہت سارے لوگ اسے سوائن فلو سمجھ رہے ہیں۔

سور پالنے والے کاروباری کورونا وائرس اور ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔

ضلع سیواساگر کے مال ڈاکٹر اکشے بھٹ کیسری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ سوائن فلو نہیں ہے، یہ ایک سوائن بخار ہے، ضلع میں یہ بخار پھیلا ہے اور اس بخار کا شرح اموات 80 فیصد ہے، ہم نے اس کی ویکسین شروع کر دی ہے، تاجہ یہ بیماری دوسرے جانوروں میں نہ پھیلے'۔

انہوں نے کہا 'سوائن بخار کے انسانوں میں ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، حالانکہ ہم نے گاؤں میں سور کی حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے علاوہ سور کے گوشت پر بھی پابندی نافذ کر دی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'بہت سارے چیلنجز کے باوجود ہم نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ ہمارے ملازمین کو سفر کی اجازت دی جائے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ جانوروں کو ٹیکے لگا سکیں اور اس بیماری سے جانوروں کو بچا سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details