حکام کے مطابق جنگل سے گذرنے والی شاہراہ پر رفتار کی حد کا نفاذ ضروری ہوگیا ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے زمین کی تلاش میں جانور پارک کے دوسری جانب جانے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسے حالات میں بہت سارے جانور تیز رفتار گاڑیوں سے ٹکرا سکتے ہیں۔
لہذا حکام نے نیشنل ہائی وے 37 پر آنے والی گاڑیوں پر ٹائم کارڈ سسٹم نافذکیا ہے جو پارک کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ پارک حکام کی جانب سے رفتار کی حد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔