اردو

urdu

ETV Bharat / state

نورالدين احمد کا بنایا ہوا پوجا پنڈال گنگا-جمنی تہذیب کی عمدہ مثال

ریاست آسام کے وشنو پور کے بمل نگر میں سن فلاور کلب کی جانب سے منعقد عوامی درگا پوجا کمیٹی اپنے پنڈال اور مورتی کی سجاوٹ کے بارے میں نیا انکشاف کیا ہے۔

پوجا پنڈال گنگا-جمنی تہذیب کی عمدہ مثال

By

Published : Sep 21, 2019, 10:41 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:38 PM IST

اس مرتبہ بھی وشنو پور پوجا کمیٹی انتہائی منفرد انداز اور سماجی پیغام دینے والا تھیم پنڈال بنا رہی ہے

پوجا کمیٹی کے صدر ارون ملک اور سکریٹری نارائن مالاكار نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ ہمارا پنڈال ایکو فرینڈلی ہے جس کا بجٹ تقریباً پچیس لاکھ روپے ہے جبکہ بارہ لاکھ روپے صرف پنڈال کی تعمیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

پوجا پنڈال گنگا-جمنی تہذیب کی عمدہ مثال، ویڈیو

درگا پوجا پنڈال خاص طور پر بچوں کی توجہ کا مرکز بنے گا کیونکہ اس کی تھیم ہالی وڈ فلم اوتار کے کچھ مناظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی مثلاً، فلوٹنگ پہاڑ (لٹکتا ہوا پہاڑ) کے علاوہ فلم میں دکھائے گئے درخت، پودے، انسان، جانور کو بھی پنڈال کے اندر اور باہر دکھایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس طرح اس بار بھی پوجا کا پنڈال منفرد ہے، گزشتہ برس ہم لوگوں نے باہوبالی فلم کے تھیم پر درگا پوجا پنڈال تعمیر کیا تھا وہ بھی ایکو فرینڈلی تھا۔

کمیٹی کے دونوں عہدیداروں نے کہا کہ تمام پوجا کمیٹیوں کو اس طرح کے پنڈال کی تعمیر ضروری ہے جس سے ماحول کو کوئی نقصان نہ ہو۔

پنڈال کی تعمیر آسام کے مشہور کاریگر نورالدين احمد کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں نورالدین احمد نے کہا کہ میں سنہ 1975 سے گوہاٹی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پوجا کمیٹی کی جانب سے بنائے جانے والے درگا پنڈالوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وشنو پور کمیٹی نے اس مرتبہ ایکو فرینڈلی پنڈال بنایا ہےجس میں چٹائی، پیرس جوٹ کی بوری، پیرس بانس وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے، اس کام میں 40 مزدور مصروف ہے اور تمام مزدور مقامی ہیں اور ابھی تک جتنا بھی بھی کام ہوا ہے اس میں 30 دن کا وقفہ لگا ہے جبکہ بقیہ کام مکمل ہونے میں مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔

نورالدین احمد میں وشنو پور میں ہی پوجا کمیٹی کے لیے 110 فٹ کی بانس سے بنی درگا کی مورتی تعمیر کی تھی جو لمکا بک آف ریکارڈ میں درج ہو چکی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details