اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا - سیکورٹی فورسز

ریاست اروناچل پردیش کے ضلع چانگ لانگ میں سیکورٹی فورسز نےمیاؤ بم ریزرو فارسٹ سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا ہے۔ دفاعی ترجمان نے اس کی جانکاری دی ہے۔

security forces recovered large quantities of arms and ammunition in arunachal pradesh
سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا

By

Published : May 28, 2020, 6:38 PM IST

لیفٹیننٹ کرنل پی كھونگسائی نے بتایا کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ این ایس سی این (آئی ایم) کیڈروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر بھارتی فوج کے جوانوں نے اروناچل پردیش پولیس کے ساتھ جنگل کے علاقے میں مشترکہ مہم شروع کی۔

دفاعی ترجمان نے کہا کہ برآمد شدہ اسلحہ میں ایک اے کے-56 رائفل کے ساتھ تین میگزین اور 115 زندہ کارتوس، ایک 0.22 پسٹل کے ساتھ ایک میگزین اور تین گولہ بارود، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر، ایک ہتھ گولہ، ایک كلو دھماکہ خیز مادہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوج نے برآمد شدہ اسلحہ مزید تحقیقات کے لیے چانگ لانگ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

اس دوران وزیر اعلی پیما كھانڈو نے ٹویٹ کیا کہ بھارتی فوج اور اروناچل پولیس نے چنگ لانگ ضلع کے میاؤ بم ریزرو فاریسٹ میں این ایس سی این (آئی ایم) ٹھکانے کے مشترکہ مہم میں ہتھیاروں، گولہ بارود، دھماکہ خیز مادے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے قابل ستائش کام کیا ہے۔ اس مہم نے علاقے میں ممنوعہ تنظیم کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ شاباش‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details