گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے بارپیٹہ میں سیشن جج کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کیا، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے پشپا کے انداز میں ’’جھکے گا نہیں‘‘ اشارہ کیا۔ Jaganesh Mewani Granted Bail in Police Officer Attack Case۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے متحرک اور سرگرم رہنے انداز کو تبدیل نہیں کریں گے۔ جگنیش میوانی کی ضمانت کی سماعت جمعرات کو ہوئی لیکن عدالت نے فیصلے پر روک لگا دی اور پولیس سے کیس ڈائری طلب کی۔
Gujarat MLA Jignesh Mevani Gets Bail: ضمانت ملنے کے بعد جگنیش میوانی کا ردِعمل
کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے متحرک اور سرگرم رہنے کے انداز کو تبدیل نہیں کریں گے۔ جگنیش میوانی کی ضمانت کی سماعت جمعرات کو ہوئی لیکن عدالت نے فیصلے پر روک لگا دی اور پولیس سے کیس ڈائری طلب کی۔ Jaganesh Mewani Granted Bail in Police Officer Attack Case
جگنیش میوانی
جسٹس اپریش چکرورتی کی عدالت نے آج آخرکار جگنیش میوانی کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے جگنیش میوانی کو 1000 روپے کے PR بانڈ پر ضمانت دے دی۔ عدالت نے آج جگنیش میوانی کو بارپیٹہ صدر پولیس اسٹیشن میں پانچ دن کی پولیس حراست کے درمیان ضمانت دے دی، انہیں بارپیٹہ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Last Updated : Apr 30, 2022, 12:16 PM IST
TAGGED:
جگنیش میوانی کو ضمانت