اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے - شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں ہنگامہ برپا

اپوزیشن جماعتوں کی زبردست ہنگامہ کے دوران گذشتہ دن شہریت ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہوگیا۔ بل کے حق میں 311 جبکہ اس کی مخالفت 80 ڈالے گئے۔

آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے
آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے

By

Published : Dec 10, 2019, 1:26 PM IST

ریاست آسام میں لوک سبھا سے شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد، بل پر شمال مشرقی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، آسام میں کئی مقامات پر آتشزدگی بھی ہوئی اور مختلف طلبا تنظیموں نے مشترکہ طور پر بند کا اعلان کیا ہے، اور حالات بے قابو ہورہے ہیں۔

آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے، جاری ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر آتشزدگی بھی کی جارہی ہے۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں ہنگامہ برپا ہے، اور آسام کے کئی حصوں میں آتشزدگی اور احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

اس بل کے خلاف نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور آل آسام اسٹوڈنٹ یونین نے آج صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک 12 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے۔

اس بل کے خلاف نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور آل آسام اسٹوڈنٹ یونین نے آج صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک 12 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف ڈبرو گڑھ میں طلبا تنظیم سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں، اور انھوں نے سڑکوں پر مختلف چیزوں کو نذرِ آتش کیا، جبکہ لوگ مودی مخالف نعرے بھی لگارہے ہیں۔

آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے، جاری ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر آتشزدگی بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی بل پر ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے گواہاٹی یونیورسٹی اور ڈبرو گڑھ یونیورسٹی نے کل ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ بند کے اعلان کے پیش نظر آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پرتشدد مظاہرے

واضح رہے کہ تریپورہ میں بھی لوگ اس بل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہر گوہاٹی میں شہریت ترمیم بل کے لوک سبھا میں منظوری کے خلاف آسام میں احتجاج بڑھ گیا اور وزیراعلیٰ سربانندا سونو ال کو امن قائم رکھنے کی درخواست کرنی پڑی۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف شمال مشرقی ریاستوں میں ہنگامہ برپا ہے، اور آسام کے کئی حصوں میں آتشزدگی اور احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کو بالآخر منظور کرلیا گیا، جبکہ اس بل کی تائید میں 311 اور مخالفت میں 80 ووٹ ڈالے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے شہری ترمیمی بل کو لوک سبھا میں پیش کیا تھا، جس پر ایوان میں گرما گرم مباحث ہوئے جس میں تقریباً 48 ارکان نے حصہ لیا۔

تریپورہ میں بھی لوگ اس بل کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں

اس متنازعہ بل کو پیش کرنے کے لیے لوک سبھا میں ووٹنگ کی گئی بل کی تائید میں 293 اور مخالفت میں 82 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد بل کو وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں پیش کیا۔

گوہاٹی میں شہریت ترمیم بل کے لوک سبھا میں منظوری کے خلاف آسام میں احتجاج بڑھ گیا اور وزیراعلیٰ سربانندا سونو ال کو امن قائم رکھنے کی درخواست کرنی پڑی

اس بل پر بحث کے دوران اپنی تقریر کے آخر میں اسدالدین اویسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو ایوان میں ہی پھاڑ دیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ کے نیشنل رشین کارڈ کو گاندھی جی نے پھاڑ دیا تھا، جس کے بعد انہیں مہاتما کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details