کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وارڈا کورونا مثبت افراد کے رابطے میں آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔
پرینکا گاندھی کی کورونا رپورٹ منفی - priyanka gandhi tested covid 19
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے خود کو قرنطین کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وبا سے مثبت افراد کے رابطہ میں آئی تھیں۔حالانکہ ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
پرینکا گاندھی کی کورونا رپورٹ منفی
پرینکا نے آسام کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ پریانکا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پرینکا آسام اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریلی اور تشہیر کے لیے جانے والی تھیں، ان پروگرامز کو اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔