خوئی میں ہوئی ماب لنچنگ پر بات کرتے ہوئے تفتیشی افسر ایس سی جماتیا نے بتایا کہ ملزم کو شمالی مہارانی پور اے ڈی سی گاؤں میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
پولیس افسر نے معاملے کی مؤثر تفتیش کے لئے مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا، ماب لنچنگ کا واقعہ شمالی مہارانی پور گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب مویشی چوری کے شک میں مشتعل ہجوم نے تین افراد کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔