گورنر جگدیش مکھی نے اپنے خطاب میں جیسے ہی اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت کی جانب سے ریاست کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے کئی بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں۔
ویسے ہی کانگریس اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے ممبر کھڑے ہوگئے اور اس پر اپنا احتجاج ظاہر کرنے لگے۔ اس کے بعد اپوزیشن ممبران ایوان کے درمیان آگئے اور تختیاں لہرا کر نعرے بازی شروع کردی۔
اس درمیان اپوزیشن ممبران کے ہنگامہ کے سبب گورنر کے خطاب کو بیچ میں ہی ختم کرنا پڑا اور ان کے خطاب کو 'پڑھا' مان لیا گیا۔