امپھال: ریاست منی پور کے بشن پور، امپھال مغرب، امپھال مشرقی اضلاع میں کرفیو میں شام چار بجے تک نرمی دی گئی تھی۔ ریاست میں پھر سے تشدد ہونے پر کرفیو کو فورا در کر دیا گیا۔ غور طلب ہے کہ منی پور کی تلہٹی میں منگل کی رات سے نامعلوم لوگ گاؤں پر حملہ کر رہے ہیں اور بڑی تعداد میں گھر جل گئے ہیں۔ ریاس میں آج ہتھیار بند لوگوں نے زبردست فائرنگ کی۔ جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔
حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو بھیجا گیا ہے۔ ریاست میں 40 ہزار سے زیادہ لوگوں کے گھر جلنے سے بے گھر ہو گئے ہیں اور مختلف کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ کانگپوکپی میں تین مئی سے لوگوں نے قومی شاہراہ بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کھانے، ادویات اور ضروری سامان کی قلت ہو گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ منی پور میں تین مئی سے دو نسلی گروپ کے درمیان تصادم کی وجہ سے بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور انٹرنیٹ خدمات بند ہو چکی ہیں۔