اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sim Cards Supplied to Pakistani Spies: سِم کارڈ پاکستان سپلائی کرنے کے الزام میں پانچ گرفتار

آسام میں پاکستانی جاسوسوں کو مبینہ طور سم کارڈ فراہم کرنے کے الزام میں ریاست آسام کے پانچ شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 8, 2023, 3:02 PM IST

ا
ا

ناگون (آسام):ریاست آسام میں جاری مختلف جرائم اور مجرمانہ واقعات کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بھی مہم جاری ہے۔ ناگون پولیس نے منگل کی رات تلاش مہم جاری رکھی۔ قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) سے مصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ناگون پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر رات بھر کارروائیاں انجام دیں۔

تلاشی آپریشن کے دوران ناگون پولیس کی ایک ٹیم نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا شبہ تھا۔ یہ کارروائی ناگون پولیس نے ناگون کے ڈھنگ اور بٹدروا میں انجام دی۔ گرفتار کیے گئے افراد پر پاکستان سم کارڈ سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزمان میں عاشق الاسلام، بدرالدین، میزان الرحمان، بہار الاسلام اور وحید الزماں شامل ہیں۔

گرفتار کیے گئے افراد پر پاکستان ای سمز سپلائی کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افراد سے فی الحال ان کے روابط کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تاہم، ناگون پولیس نے مشن کے باری میں ابھی تک سرکاری طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کی ہے۔

مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لیے انہیں ناگون صدر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد سے 200 سے زائد سم کارڈ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کو بہت سے او ٹی پی بھیجے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Misuse of Sim Cards in Kupwara: ایس آئی اے نے کپواڑہ میں سم کارڈ فروش کے گھر پر چھاپہ ڈالا

ABOUT THE AUTHOR

...view details