ریاست آسام میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر 47 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 1877 ہوگئی۔
ریاست کے وزیر صحت ہمنتا بسوا شرما نے ٹویٹر پر نئے معاملوں کی اطلاع دی۔ ان نئے معاملوں میں سے 33 ہوجئی سے، چھ دھیماجی اور چار بوئنگئی گاؤں سے ہیں۔
کوروناوائرس متاثری کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسی ضمن میں آسام میں ان مریضوں کی ایک تفصیلات سامنے آئی ہے ریاست یں کورونا فعال معاملوں کی تعداد 1457 ہے، جبکہ ابھی تک 413 مریض اس وائرس کے متاثرین سے ٹھیک ہوگئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست میں بدھ کو ایک دن میں سب سے زیادہ 269 کورونا پازیٹو معاملے سامنے آئے تھے۔