اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: کورونا سے 92 افراد ہلاک - وزیرصحت ہمنتا وشو شرما

ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1214 لوگ اس وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

آسام:کورونا سے92افراد ہلاک
آسام:کورونا سے92افراد ہلاک

By

Published : Jul 30, 2020, 1:27 PM IST

آسام میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے چار اور لوگوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 92 پر پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 1348 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں،جس کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 36295 ہوگئی ہے۔

ریاست کے وزیرصحت ہمنتا وشو شرما نے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے معاملوں میں 347 معاملے کامروپ (شہری) ضلع ،جبکہ کامروپ دیہی ضلع میں 127 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

وہیں ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1214 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں اور اس کے بعد اس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 27832 ہوگئی ہے۔ریاست میں اس وقت کورونا کے 8368 فعال معاملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 52 ہزار نئے معاملے درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details