اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Football Stadium in Imphal امپھال ویسٹ میں نیا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ این برین

منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین نے امپھال میں اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے دن 2023 کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'امپھال ویسٹ میں نیا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔' Manipur CM on New football stadium

By

Published : Feb 26, 2023, 9:43 AM IST

امپھال ویسٹ میں نیا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ این برین
امپھال ویسٹ میں نیا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ این برین

امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین نے ہفتے کے روز کہا کہ امپھال ویسٹ میں ریلوے کے تعاون سے 75,000 نشستوں والا فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا اور اس کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔ برین یہاں اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے دن 2023 کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی کی حکومت کے ناطے کھیلوں کے شعبے پر سب سے زیادہ زور دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست کو منشیات کی لعنت سے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جو نوجوانوں اور معاشرے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کو بچانے کے لیے کھیل بہت ضروری ہے۔

ریاستی حکومت ریاست میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ ریاست میں میری کوم باکسنگ اکیڈمی اور لیشرام سریتا کے لیے ایک اور اکیڈمی بھی کھولی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اکیڈمی کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے عمل میں ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ویٹ لفٹر میرابائی چانو کے تربیتی مرکز کے قیام کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی فٹ بال کھلاڑی ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے چار سینئر کھلاڑی ایل۔ نب کمار، لیش رام رام کمار، این رامجوئے سنگھ (فٹ بال) اور ایچ جمنا دیوی (ایتھلیٹکس) کی عزت افزائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار کھلاڑیوں اور کوچوں کے لئے پنشن سکیم شروع کی گئی ہے جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریاست کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تعلیم اور کھیل دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مختلف مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کے لیے ریاست کے نوجوان کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے مناسب منصوبہ بندی اور منظم طریقے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details