آسام میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔ آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے کہا کہ 'سیلاب کی وجہ سے 70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں اور جانوروں کو بچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سبھی کو امدادی کیمپوں اور محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے'۔
ریاست میں سیلاب کی وجہ سے 24 اضلاع ڈوب چکے ہیں۔ ریاست کے بہت سے اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکار ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ اس دوران مقامی لوگوں کو امدادی اشیا بھی تقسیم کی جارہی ہے۔