اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Slams Modi مودی کو منی پور کی صورتحال پر اپنی خاموشی توڑنی چاہئے: کانگریس

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش، جنرل سکریٹری مکل واسنک،منی پور کے انچارج بھکت چرن داس نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہ کے دورے کا تشدد زدہ منی پور پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

مودی کو منی پور کی صورتحال پر اپنی خاموشی توڑنی چاہئے
مودی کو منی پور کی صورتحال پر اپنی خاموشی توڑنی چاہئے

By

Published : Jun 12, 2023, 5:27 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے باوجود منی پور شدید تشدد کی لپیٹ میں ہے اور ریاست میں زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لئے وہاں کی صورتحال پر خاموشی توڑکر جلد ازجلد منی پور کا دورہ کرنا چاہیے۔

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش، جنرل سکریٹری مکل واسنک،منی پور کے انچارج بھکت چرن داس نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہ کے دورے کا تشدد زدہ منی پور پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ لہذا مسٹر مودی کو اب خود منی پور کا دورہ کرکے عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو تشدد زدہ منی پور میں حالات معمول پر لانے کی تمام کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے دورے کے علاوہ منی پور میں ایک آل پارٹی وفد کو تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرہ لوگوں سے ملنے کے لیے منی پور میں حالات پر قابو پانے اور حالات کو سمجھنے کی اجازت بھی دی جانی چاہیے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ مسٹر شاہ کے منی پور کے تین روزہ دورے کا تشدد سے متاثرہ منی پور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ مرکز کی جانب سے انہوں نے منی پور میں امن کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا، لیکن ان کے دورے کے دو ہفتے بعد بھی منی پور جل رہا ہے۔ تشدد اور آتش زنی ان تمام علاقوں میں جاری رہی جہاں نسلی تشدد سے متاثرہ دو کمیونٹیز کے لوگ رہتے ہیں۔ کئی اضلاع میں کراس فائرنگ بھی ہو رہی ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details