ایزول، میزورم: میزورم ریاست کے سائرنگ کے قریب ایک زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے بدھ کو 17 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سائرنگ کا علاقہ ایزول سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اہلکار نے کہا کہ موقع پر بہت سے دوسرے لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے، کیونکہ واقعہ کے وقت وہاں 35-40 مزدور موجود تھے۔ یہ واقعہ ایزول سے 21 کلومیٹر دور صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ "اب تک 17 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔ کئی دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔" این ایف ریلوے کے سی پی آر او سبیاساچی ڈے نے بتایا کہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے سینئر افسران بھی جائے وقوع کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم نے معاوضے کا اعلان کیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ میں مرنے والے ہر فرد کے لواحقین کو PMMRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا، 'میزورم میں پل حادثہ سے غمزدہ ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت: اس حادثہ پر میزورم کے وزیراعلیٰ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، 'آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا۔ کم از کم 17 مزدور ہلاک: ریسکیو آپریشن جاری۔ اس سانحہ سے بہت دکھی اور متاثر ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے بڑی تعداد میں آگے آئے ہیں۔