آسام میں این آر سی فہرست کے اپڈیٹ ہوجانے کے بعد اس فہرست سے عوام کے حساس ترین دستاویزات غائب ہوگئے تھے۔ اس تعلق سے ایک این آر سی افسر، جس نے مبینہ طور پر ملازمت چھوڑنے سے قبل اپنا پاس ورڈ متعلقہ افسران کے پاس جمع نہیں کرایا تھا، پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
این آر سی کے ریاستی کو آرڈینیٹر ہتیش دیو نے بتایا کہ 'سابقہ این آر سی افسر کے خلاف سرکاری خفیہ معلومات دفعہ کے تحت پلٹن بازار پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'این آر سی پروجیکٹ کی سابق خاتون افسر نے ملازمت چھوڑنے سے قبل اپنا پاسورڈ متعدد دفعہ یاد دہانی کرانے کے باوجود بھی متعلقہ افسران کے پاس جمع نہیں کرایا تھا۔'
اس خاتون نے گزشتہ برس 11 نومبر کو اپنی ملازمت چھوڑی تھی اور وہ یہاں ایک عارضی ملازم تھی، ملازمت چھوڑنے کے بعد اسے یہ اختیار حاصل نہیں تھا کہ وہ این آر سی پاس ورڈ اپنے پاس رکھ سکے۔ اسی سبب ملزم افسر کے خلاف سرکاری خفیہ معلومات کی خلاف ورزی کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔