شمال مشرقی بھارت کی آٹھ ریاستوں میں سے میگھالیہ جلد ہی کورونا سے محفوظ ریاست ہوگی۔ جب کہ سکم اور ناگالینڈ سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
اس کے علاوہ تین دیگر ریاستوں اروناچل پردیش، منی پور اور تریپورہ گذشتہ ماہ کورونا وائرس سے پاک ہوگئیں۔

کووڈ 19 سے پاک ریاست کا مطلب یہ ہے کہ وہاں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس نہ ہو۔ میگھالیہ بھی ان میں شامل ہوسکتی ہے، کیونکہ ریاست کے 11 کورونا مریضوں میں سے 10 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جبکہ کل 42 مثبت معاملات میں آسام کے فعال کیس اب صرف نو رہ گئے ہیں۔
میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ کے سنگما نے شیلونگ میں میڈیا کو بتایا کہ 11 کیسز میں سے 10 منفی ہیں۔
وزیر اعلی نے جائزہ اجلاس کے بعد کہا ہے کہ 'گیارہ مریضوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک اور ٹیسٹنگ کی جائے گی اور اگر یہ بھی منفی نکلا تو مریض کو صحت یاب قرار دے دیا جائے گا'۔