ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں منعقد ایک تقریب میں بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں نے خودسپردگی کی ہے۔ یہ حالیہ دنوں میں ہونے والی سب سے بڑی خودسپردگی کہی جا رہی ہے۔ شدت پسند تنظیموں کو خیرباد کہنے والے افراد کی تعداد میں روز افزوں کا اضافہ ہورہا ہے۔
خودسپردگی کرنے والے کارکنان کا تعلق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (آزاد)، نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی)، راوا نیشنل لبریشن فرنٹ (آر این ایل ایف)، کامتا پور لبریشن آرگنائزیشن (کے ایل او)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ماؤ نواز)، نیشنل لبریشن فرنٹ آف بنگال، نیشنل سانتھل لبریشن آرمی (این ایس ایل اے) اور ادیواسی ڈریگن فائٹر (اے ڈی ایف) سے ہے۔