امپھال: بھارتی فوج کی سپیئر کارپس نے کہا کہ جمعرات کی صبح امپھال ویسٹ کے این بولزانگ میں مسلح شرپسندوں کی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ایک ٹویٹ میں سپیئر کارپس نے کہا کہ امپھال ویسٹ میں بلا اشتعال فائرنگ ہوئی۔ مسلح شرپسندوں نے 22 جون کی صبح امپھال ویسٹ کے این بولزانگ میں فائرنگ کی۔ کسی بھی اضافی جانی نقصان سے بچنے کے لیے فوجیوں کی طرف سے کیلیبریٹڈ ردعمل ہوا، تاہم دو فوجی زخمی ہوئے۔ جنکو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور دونوں حالت مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ ابتدائی تلاشی کے دوران ایک آئی این ایس اے ایس لائٹ مشین گن بھی برآمد ہوئی ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے ساتھ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل 18-19 جون کی درمیانی رات کے دوران مسلح شرپسندوں کی کانٹو سبل سے چنگ منگ گاؤں کی طرف فائرنگ کے سبب ایک بھارتی فوج کا جوان زخمی ہو گیا تھا۔ فوجی کو گولی لگنے سے زخم آئے اور اسے ملٹری ہسپتال لیماکھونگ لے جایا گیا، فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے۔