اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2023, 11:02 AM IST

Updated : Jun 30, 2023, 12:54 PM IST

ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Manipur Visit راہل گاندھی نے منی پور میں متاثرین سے ملاقات کی

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے منی پور میں تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرنے کے لیے مویرانگ پہنچے، جہاں وہ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ Rahul Gandhi reached imphal

راہل گاندھی کا منی پور دورہ
راہل گاندھی کا منی پور دورہ

امپھال:کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی منی پور کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں نے جمعہ کو بشنو پور ضلع کے مویرانگ قصبے میں دو امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔ پارٹی عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ راہل گاندھی صبح تقریباً 9.30 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مورانگ پہنچے۔ انہوں نے یہاں متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل نے جن دو کیمپوں کا دورہ کیا وہاں تقریباً 1000 لوگ رہتے ہیں، اس کے علاوہ آج وہ امپھال میں 10 ہم خیال پارٹی رہنماوں اور سول سوسائٹی تنظیم کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

منی پور کانگریس کے صدر کیشم میگھچندرا نے بتایا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی امپھال واپس آنے کے بعد 10 ہم خیال پارٹی رہنماوں، یونائیٹڈ ناگا کونسل (یو این سی) کے رہنماوں اور سول سوسائٹی تنظیم کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی تمام متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور مویرانگ میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ امپھال واپس آئیں گے۔ امپھال ہوٹل میں وہ سول سوسائٹی تنظیم کے رہنماؤں، متحدہ ناگا کونسل کے رہنماؤں، 10 ہم خیال سیاسی جماعتوں اور خواتین رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں جمعرات کو کانگریس رہنما نے ریاست کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے دن منی پور کے چورا چند پور میں تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی جہاں نسلی تشدد دیکھا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ منی پور کو شفا یابی کی ضرورت ہے اور امن کو واحد ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Reaches Imphal راہل گاندھی منی پور کے دو روزہ دورے پر امپھال پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ میں منی پور کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں کو سننے آیا ہوں۔ تمام برادری کے لوگ پرتپاک استقبال کرنے اور محبت کرنے والے ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت مجھے روک رہی ہے۔ منی پور کو شفا کی ضرورت ہے۔ امن ہماری واحد ترجیح ہونی چاہیے۔

Last Updated : Jun 30, 2023, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details