منی پور کے وزیر اعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' لوکل ٹرانسمشن سے کورونا کے زہادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کمیونٹی ٹرانسمشن سے ایک بھی کیس سامنے نہین آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کے مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مناسب فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا موجودہ لاک ڈاؤن اور اس کی توسیع کو مزید تقویت دی جائے۔
سنگھ نے کہا کہ 'اس بیماری کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں جانکاری کی بہت ضرورت ہے۔'
انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اگر جو جن لوگون کی رپورٹ مثبت آئی ہے وہ اسے چھپانے کے بجائے ابتدائی علاج کے لئے کھل کر سامنے آئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا ، "فی الحال ، سی سی سی، لیمبوخونگنگانگونگ میں مجموعی طور پر 300 بڈز لگائے گئے ہیں اور اسے 1000 بستروں والے سنٹر میں اپ گریڈ کیا جائے گا ۔''
سنگھ نے کہا کہ، انہوں نے کووڈ کیئر سنٹر قائم کرنے پر محکمہ صحت اور دیگر عہدیداروں کی تعریف کی تاکہ متاثرہ افراد بروقت علاج کرواسکیں۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت انتظامیہ کی طرف سے ریاست میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔تمام سڑکیں ویران نظر آتی ہیں اور کاروباری ادارہ مکمل طور پر رک گیا ہے۔