اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسام: ریاست میں انٹرنیٹ سے پابندی مرحلہ وار طریقے سے ہٹائی جائے گی

ریاستی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کے فیصلے کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیاجارہا ہے اور حالات کی بنیاد پر اسے مکمل طور پر ہٹا لیا جائےگا۔

آسام: ریاست میں انٹرنیٹ سے پابندی مرحلہ وار طریقے سے ہٹائے گی
آسام: ریاست میں انٹرنیٹ سے پابندی مرحلہ وار طریقے سے ہٹائے گی

By

Published : Dec 17, 2019, 5:26 PM IST

ریاست آسام میں گزشتہ سات دنوں سے انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی کے پیش نظر گوہاٹی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرحلہ وار انداز میں انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو ہٹائے۔

ریاست میں شہرت ترمیمی قانون کے سلسلے میں ہوئے تشدد اور انٹرنیٹ پر عائد کی گئی پابندی کے پیش نظر دائر متعدد عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت کی بینچ نے ریاستی حکومت سے اسے مرحلہ وار طریقے سے ہٹانے کو کہا ہے۔

ریاستی حکومت نے عدالت کے سامنے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ پر پابندی کے فیصلے کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لیاجارہا ہے اور حالات کی بنیاد پر اسے مکمل طور پر ہٹا لیا جائےگا۔

ریاست کے 10 اضلاع میں 11دسمبر سے موبائل انٹرنیٹ خدمات پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی اور اس فیصلے کے خلاف صحافیوں، وکیلوں اور دیگر لوگوں نے گوہاٹی ہائی کورٹ میں متعدد عرضیاں دائر کی تھیں۔

خدمات دینے والے سبھی پرووائڈرس نے براڈبینڈ کو آج صبح نو بجے سے شروع کر دیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی 18دسمبر تک جاری رہے گی اور اس کا جائزہ لیاجائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details