اردو

urdu

ETV Bharat / state

“Contributions of ‘Mughals’ cannot be ignored 'مغل حکمرانوں کے تذکرہ کے بغیر تاریخ ادھوری ہے' - مغل حکمرانوں کے ذکر کے بغیر تاریخ نامکمل

کانگریس کے رکن پارلیمان عبدالخالق کا کہنا ہے کہ مغلوں نے ہندوستان کو ایک روڈ میپ دیا اور اس کا نام 'ہندوستان' رکھا، اور یہ کہ انہیں مغلوں پر فخر ہے جن کے بغیر ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد ادھوری ہوگی۔ India's Independence struggle would have been incomplete without Mughals

رکن پارلیمان عبدالخالق
رکن پارلیمان عبدالخالق

By

Published : Aug 30, 2022, 10:26 AM IST

آسام کے بارپیٹا حلقہ سے کانگریس پارٹی کے لوک سبھا کے رکن عبدالخالق کا کہنا ہے کہ مغل حکمرانوں نے بھارت کو ایک روڈ میپ دیا اور یہاں تک کہ اس کا نام 'ہندوستان' رکھا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مغلوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ مغلوں کے تذکرہ کے بغیر بھارت کی تاریخ ناقص ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ کو مغلوں سے الرجی ہے، رکن پارلیمان نے کہا کہ مغل دور سے دہلی ہندوستان کی دار الحکومت رہی ہے۔

India's Independence struggle would have been incomplete without Mughals

انہوں نے مز یدکہا کہ مغلوں نے ہندوستان میں لال قلعہ، اور تاج محل جیسی یادگاریں اور تاریخی عمارتیں تعمیر کی تھیں، اور اس لیے ملک کی تاریخ میں ان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، رکن پارلیمان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی کو تباہ کر دیا گیا ہے، جو مغل دور سے دارالحکومت ہے۔

مزید پڑھیں:History of Mughal Rulers in CBSC Syllabus: سی بی ایس سی نصاب سے مغل حکمرانوں کی تاریخ مسخ کرنے کی سازش، جمعیۃ علماء ہند مدھیہ پردیش کی مذمت

انہوں نے مزیدکہا کہ ملک کا ہر وزیر اعظم یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہراتا ہے، اگر مغلوں سے اتنی ہی نفرت ہے تو لال قلعہ پر ترنگا لہرانا چھوڑ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details