ریاست اروناچل پردیش کے اپر سبانسیری ضلع کے نچو گاؤں میں ٹیگین قبیلے سے تعلق رکھنے والے ان پانچ نوجوانوں کو چین کی پیپلز لیبریشن آرمی نے اغوا کر لیا ہے۔
علاقے سے لوک سبھا ایم پی تپر گاو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا ' تین ستمبر کو ناچو گاؤں سے چھ نوجوان کستوری ہرن کا شکار کرنے گئے تھے، جہاں چینی فوج نے پانچ لوگوں کو اغوا کرلیا، جبکہ ایک بھاگنے میں کامیاب رہا'۔
اس واقعے سے بھارت اور چین کے مابین چار ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
وہیں دوسری جانب ماسکو میں جمعہ کی شام کو بھارت اور چین کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ہے، اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔
'تپر گاو' جو اپنی ریاست میں چینی مداخلتوں کے بارے میں آواز بلند کرتے ہیں، نے کہا 'شائد پی ایل اے کی ٹیم نے اروناچل پردیش میں دراندازی کی ہے'۔